ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئرجنرل احمد وحیدی نے امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگن کےاس بیان پر کہ خلیج فارس پر پرواز کرنے والے اسکے جاسوس طیارے پر ایرانی لڑاکا طیاروں نے فائرنگ کی ہےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتہ ایک نامعلوم جاسوس طیارہ خلیج فارس میں ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا جسے ایرانی مسلح افواج نے بر وقت جوابی کاروائی کرکے فرار ہونے پر مجبور کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی اور گذشتہ تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح تیار اور ہوشیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کےبارے میں غیر ملکی ڈرون طیارے کی کوشش کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گا۔
.....
/169
.....
/169